حکومت نے منی بجٹ پراتحادیوں کو اعتماد میں لے لیا

Jan 26, 2023 | 22:19 PM

ایک نیوز :حکومت نے بجلی،گیس کی قیمتوں میں اضافے سمیت منی بجٹ پر اتحادیوں کو اعتماد میں لے لیا ۔

 عوام مہنگائی کے بڑے طوفان کےلیے ہوجائیں تیار ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کی شرائط ماننے کی مجبوری بتا دی۔

وزیراعظم نے امریکی سفیر سے ملاقات کی تفصیلات سے سابق صدر آصف زرداری اور پی ڈی ایم کےسربراہ مولانافضل الرحمان کو آگاہ کردیا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر نے واضح کیا کہ آئی ایم ایف کی شرائط مان لیں ۔

وزیراعظم شہبازشریف کا اتحادیوں کوبریفنگ میں کہنا تھا کہ  مختلف شعبوں کی ٹیکس چھوٹ ختم کرنی پڑے گی۔بجلی گیس مہنگی ،پٹرولیم مصنوعات پر نئے ٹیکس لگیں گے۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ڈالر کو مارکیٹ کے مطابق کرنیکا فیصلہ بھی آئی ایم ایف کی شرط تھی۔

 سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ آپ کو پہلے ہی کرلینا چاہیے تھا۔
پی ڈی ایم سربراہ فضل الرحمان نے نئے ٹیکس لگانے پر تحفظات کا اظہار کیا۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد معاشی صورتحال بہتر ہو گی۔

پی ڈی ایم کےسربراہ مولانافضل الرحمان نے سوال کیا کہ  عوام کو کیسے مطمئن کریں گے ۔
 

مزیدخبریں