راشد خان کی جگہ لاہور قلندرز میں شامل  انگلش کرکٹر کی  ٹوئٹ وائرل

Jan 26, 2023 | 21:58 PM

ایک نیوز: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز میں راشد خان کے متبادل کے طور پر ٹیم میں جزوی طور پر شامل ہونے والے سیم بلنگز نے پہلی بار پاکستان آنے سے متعلق ٹوئٹ کی ہے۔

گزشتہ روز پی ایس ایل کی 6 فرنچائزوں نے ایونٹ کے لیے جزوی طور پر یا مکمل طور پر عدم دستیاب ہوجانے والے پلیئرز کی جگہ متبادل کھلاڑیوں کا اعلان کیا، ٹیموں نے دو دو مزید سپلیمنٹری پلیئرز بھی اسکواڈ میں شامل کرلیے ہیں ۔

 پی ایس ایل فرنچائزز نے عدم دستیاب پلیئرز کی جگہ متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا
 
پلاٹینم کیٹیگری میں لاہور قلندرز نے راشد خان کی جگہ سیم بلنگز کو جزوی طور پر اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے، اسی حوالے سے قلندرز نے ٹوئٹ بھی کی۔

ٹوئٹ پر سیم نے ردعمل دیا اور قلندرز کی ٹیم میں شامل ہونے پر بے حد خوشی کا اظہار کیا۔

سیم بلنگز نے کہا کہ 'لاہور قلندرز کی فیملی کا حصہ بننے پر خوش ہوں، پاکستان میں پہلی مرتبہ کھیلنے کے لیے انتظار نہیں ہورہا'۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کا آٹھواں ایڈیشن 13 فروری سے شروع ہوگا۔

مزیدخبریں