عمران خان حملہ کیس، جے آئی ٹی کا ریکارڈ ضائع کرنے کی کوشش

عمران خان حملہ کیس، جے آئی ٹی کا ریکارڈ ضائع کرنے کی کوشش
کیپشن: Imran Khan attack case, attempt to destroy JIT record

ایک نیوز :ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب ندیم سرور جے آئی ٹی کی معاونت کی بجائے عمران خان وزیرآباد حملہ کیس کا ریکارڈ ضائع کرنے کی کوششیں کرنے لگے ۔

بطور ڈی جی ندیم سرور نے جے آئی ٹی کے رکن اور ریکارڈ کے حامل افسر سید انور شاہ کو دفتر آنے سے روک دیا ۔جے آئی ٹی کے رکن افسر کا دفتر بھی سیل کردیا ۔

ڈی جی اینٹی کرپشن کی جانب سے جے آئی ٹی کے رکن سید انور شاہ پر جے آئی ٹی ریکارڈ کی فراہمی کیلئے شدید دباؤ ڈالاجارہاہے۔

جے آئی ٹی کے رکن سید انور شاہ نے ریکارڈ ضائع کرنے کی کوششوں کے پیشِ نظر عدالت سے رجوع کرلیا ۔سید انور شاہ نے گوجرانوالہ کی انسدادِ دہشتگردی عدالت میں باضابطہ تحریری درخواست جمع کروا دی ۔

سید انور شاہ کا درخواست میں کہنا تھا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کرنے والی کے آئی ٹی نے نہایت قیمتی شواہد جمع کرکے انہیں ریکارڈ کا حصہ بنایا ہے ۔ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب اپنے عہدے و اختیارات کا غلط استعمال کرکے ریکارڈ ضائع کرنے جیسے سنگین قانونی جرم کا ارتکاب کررہے ہیں ۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی جے آئی ٹی کی تحقیقات پر اثرانداز ہونے یا ریکارڈ ضائع کرنے کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کرچکے ہیں۔