ایک نیوز :چھانگامانگا کے نواحی چک18میں لین دین کے تنازع پر بھائی نے بھائی کو قتل کرکے خود کشی کرلی ۔
پولیس کا کہنا ہے چھانگا مانگا نواحی برقی چک 18 میں جھگڑے پر بڑے بھائی ساجد نے فائر مار کر عابد کو قتل کر دیا جبکہ ساجد نے زہر پی کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔ مقتول عابد کی عمر 30 سال جبکہ ساجد کی عمر 35 سال تھی دونوں بھائی شادی شدہ تھے۔
پولیس نے دونوں بھائیوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر کے کارروائی شروع کر دی۔