ایک نیوز :ملک گیر پاور بریک ڈاؤن کی انکوائری کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔ پاور ڈویژن نے انکوائری کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
23 جنوری ہونے والے ملک گیر پاور بریک ڈاؤن کے باعث ملک کا بیشتر حصہ بجلی سے محروم ہوگیا تھا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق انکوائری کمیٹی میں سابق سیکرٹری پاور عرفان علی، قائداعظم تھرمل پاور کے سابق سی ای او اختر حسین میو اور چیئرپرسن الیکٹریکل انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ ہائی ٹیک یونیورسٹی ٹیکسلا ڈاکٹر طاہر ندمیم ملک شامل ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی ایسے واقعات سے نمٹنے کیلئے سفارشات بھی تیار کرے گی۔