’منا بھائی‘ اور ’سرکٹ‘ کی جوڑی جیل میں پھراکٹھی ہوگئی

Jan 26, 2023 | 20:28 PM

ایک نیوز :بالی وڈ کی مقبول جوڑی سنجے دت اورارشد وارثی ایک ساتھ جلد نئے پراجیکٹ میں دکھائی دینے والے ہیں۔

بالی وڈ کے سنجو بابا اور ارشد وارثی کی کامیاب جوڑی ایک مرتبہ پھر بڑی اسکرین پر جلوہ بکھیرنے آرہی ہے۔ اس فلم کی ہدایات دے رہے ہیں سدھانت سکھدیو جب کہ اس فلم کو خود سنجے دت پروڈیوس کر رہے ہیں۔

سنجے دت کی نئی فلم کا نام تاحال نہیں رکھا گیا، تاہم یہ بتایا جارہا ہے کہ یہ کامیڈی سے بھرپور فلم ہوگی۔ فلم کے پوسٹر میں ارشد وارثی اور سنجے دت قیدی کے روپ میں دکھائی دے رہے ہیں جو کہ ایک جیل میں قید ہیں۔

سنجے دت اور ارشد وارثی کی جوڑی
منا بھائی ایم بی بی ایس کی یہ منا بھائی اور سرکٹ کی جوڑی بالی وڈ کی مختلف فلموں میں ایک ساتھ دکھائی دی ۔

انتھونی کون تھا ؟؟ میں بھی سنجے اور ارشد ایک ساتھ دکھائی دیئے تاہم یہ فلم باکس آفس میں اچھا کام نہ کرسکی ۔

لگے رہو منا بھائی جو کہ منا بھائی ایم بی بی ایس کا سیکوئل فلم تھی اس فلم میں بھی منا اور سرکٹ ایک ساتھ تھے۔

مزیدخبریں