اداکاراؤں کے خلاف سوشل میڈیا مہم؛ پی ٹی اے سےرپورٹ طلب  

Jan 26, 2023 | 20:25 PM

ایک نیوز :مہوش حیات اور کبری خان سمیت دیگر کے خلاف سوشل میڈیاپرمہم چلانےکامعاملہ، پی ٹی اے نے قابل اعتراض مواد کے خلاف کاروائی کی رپورٹ پیش کردی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں پاکستانی اداکاروں مہوش حیات اور کبریٰ خان سمیت دیگر کے خلاف سوشل میڈیا پرمہم چلانے کے حوالے سے درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

دوران سماعت پی ٹی اے نے قابل اعتراض مواد کے خلاف کارروائی کی رپورٹ پیش کردی ۔

رپورٹ کے مطابق ٹویٹر کے 65 اور انسٹاگرام کے 10 قابل اعتراض لنکس کو بلاک کرنے کی کارروائی شروع کردی۔ 3 لنکس بلاک کئے جاچکے جب کہ 5 ناقابل رسائی ہیں۔

قابل اعتراض مواد کے 49 لنکس کو جلد بلاک کردیا جائے گا۔ ان لنکس اور اکاؤنٹس کے ذریعے قابل اعتراض مواد پھیلایا جارہا ہے۔ جولنک پی ٹی اے کی رسائی سے باہرہیں ان کے لئےعدالت احکامات دے سکتی ہے۔

ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ موصول شدہ درخواست پر قابل اعتراض مواد ہٹانے کے لئے پی ٹی اے کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے ۔ مہوش حیات نے اب تک ایف آئی اے کے متعلقہ آن لائن فورم پر شکایت درج نہیں کروائی۔

مزیدخبریں