پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی،انڈیکس میں 1061پوائنٹس کا اضافہ

Jan 26, 2023 | 19:13 PM

ایک نیوز :ڈالرکی قیمت میں اضافے سے اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی رہی ۔ ہنڈریڈ انڈیکس میں 1061 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ۔کے ایس ای ہنڈریڈیڈ انڈیکس 40846 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
آئی ایم ایف سے معاہدے کے لئے حکومتی اقدامات کے باعث مسلسل دوسرے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی۔

منگل کو حکومت نے ڈالر کی قدر کو مارکیٹ کے مطابق کرنے اور آئی ایم ایف کی شرائط ماننے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔

 ایک وقت میں کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 1210 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 994 کی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 1061 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 846 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دن بھر اسٹاک مارکیٹ میں 366 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا ، جن میں سے 263 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 82 کی قیمتوں میں کمی جب کہ 21 کمپنیوں کے شیئر کے بھاؤ مستحکم رہے۔

مزیدخبریں