روس کے ساتھ تیل کی خریداری کیلئےمعاہدہ طے 

روس کے ساتھ تیل کی خریداری کیلئےمعاہدہ طے 
کیپشن: An agreement has been reached with Russia for the purchase of oil

ایک نیوز :وزیرمملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک  کا کہنا ہے کہ روس کیساتھ تیل کی خریداری کیلئے معاہدے طےپا گئے ہیں ، جلدپاکستان کو سستے تیل کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں مصدق ملک کا کہنا تھا  کہ روسی وفد سے45 دن قبل بات چیت شروع کی گئی تھی جس کے بعد کہا گیا تھا کہ مارچ کا مہینہ ختم ہونے سے پہلے پہلے پاکستان اور روس کے درمیان سستے خام تیل کا معاہدہ طے جائے گا۔ اگلے موسم سرما سے قبل تیل اور گیس سستی قیمت پر فراہم ہو سکے گی۔

وزیرمملکت کامزید کہنا تھا کہ  وزیراعظم کا صرف ایک ہی مقصد اور پیغام ہے کہ ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔ ترقی یافتہ بنانا ہے۔ ملکی ترقی کا مطلب ہے نوجوانوں کو نوکریاں ملیں عوام کو صحت اور تعلیم کی سہولیات میسر ہوں ۔ اسکے علاوہ جتنی بھی آوازیں ہیں وہ بے مقصد ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ توانائی کے سستے ذرائع تلاش کیے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

 ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا  نواز شریف کو بیٹے سےتنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا ہالانکہ وہ اپنےبیٹے کی کمپنی کے اعزازی بورڈ ڈائریکٹر تھے ۔اسی طرح مریم نواز کو ایک فونٹ کے استعمال پر سات سال سزا دی گئی اور وہ فونٹ تب قابل استعمال بھی تھا ۔ عمران خان نے اپوزیشن قیادت کو جھوٹے مقدمات میں جیلوں میں ڈالا بہت سے سینئر پارلیمنٹیرین کو جھوٹے الزامات پرسالوں جیل میں رکھا۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ہمیں آگے بڑھنے کے لئے ملک میں غدار اور باغی کی باتیں چھوڑ دینی چاہییں ۔انہوں نے کہا کہ ہم ڈالر اور روپے کی قدر میں فرق کو ختم کرنے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ ملک میں ایل پی جی کے ذخائر وافر مقدار میں موجود ہیں ۔ سال کے آخر تک انرجی سکیورٹی پلان مرتب ہو گا ۔ اس وقت روس کے پاس گیس نہیں لیکن آئندہ سیزن میں ہو گی۔