ایک نیوز : وفاقی وزرا چودھری سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت کو نکال کر پرویزالہیٰ نے 28 جولائی کی طرح اقدام کیے تھے۔قانونی اور آئینی طور پر چودھری شجاعت ہی ق لیگ کے صدر ہیں۔
وفاقی وزراء طارق بشیر چیمہ اور چوہدری سالک حسین نےاسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
چودھری سالک حسین کا کہنا تھا کہ قوم کو دھوکہ دیا جارہا ہے، قانونی اور آئینی طور پر چوہدری شجاعت ق لیگ کے صدر ہیں۔جنرل کونسل کا اجلاس اچانک منعقد نہیں ہوسکتا، کم ازکم 10 دن کا نوٹس دیا جاتا ہے۔ ہم چند دنوں میں اجلاس بلائیں گے
وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت کی طبیعت بہتر نہیں ہے اس لیے ہم پریس کانفرنس کررہے ہیں۔ چودھری پرویز الہیٰ کی رکنیت معطل ہوچکی ہے۔ آج کا الیکشن غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ق موجودہ وفاقی حکومت کا حصہ ہے، ہم چوہدری پرویز الہٰی سے غیرسنجیدگی کی توقع نہیں رکھتے تھے۔چودھری پرویز الہٰی چند دن پہلے پی ٹی آئی میں ضم ہونے کی باتیں کر رہے تھے، ہم چوہدری پرویزالہٰی کے اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔
طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ چودھری سالک حسین جنرل کونسل کا اجلاس ہم اپنے وقت پربلائیں گے۔