ایک نیوز : ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے سے فی تولہ سونا4900روپے مہنگاہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 4900روپے بڑھ کر فی تولہ سونا ایک لاکھ 95 ہزار 500 روپے کاہوگیا۔
ملک میں ایک تولہ سونے کا یہ بلند ترین بھاؤ ہے۔ 10 گرام سونے کا بھاؤ 4201 روپے اضافے سے ایک لاکھ 67 ہزار 610 روپے کاہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا11ڈالراضافے سے 1936ڈالرفی اونس تک پہنچ گیا۔