آٹے پر تکرار، شہریوں میں جھگڑے بڑھنے لگے

Jan 26, 2023 | 17:12 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: روجھان میں  آٹے کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے ، آٹے کے لیے غریب شہری آپس میں لڑ پڑے ۔

رپورٹ کے مطابق روجھان میں دس کلو آٹے کے لیے غریب شہری آپس میں لڑ پڑے ۔لڑائی کی فوٹج ایک نیوز نیوز نے حاصل کر لی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے غریب شہری آپس میں لڑ پڑے جس میں دو شہری زخمی ہو گئے۔ شہری آٹے کے لیے لڑنے لگے تو موقع پر کھڑی پولیس اہلکار تماشا دیکھتے رہے ۔

شہری  کا کہناہے کہ آٹا من پسند افراد میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔صبح سے آئے ہوئے ہیں مگر آٹا نہیں دیا جا رہا ہے ۔ایک تھیلے آٹے کے لیے ذلیل و خوار کیا جا رہا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بھی  کوئی انتظامات نہیں کیے گئے  ہیں۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری طور پو نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-26/news-1674735131-8892.mp4

واضع رہے کہ لاہور ساندہ کے علاقہ میں  شہری کو آٹا تو نا ملا مگر موت مل گئی،یوٹیلیٹی سٹور میں لائن میں لگا شخص ہارٹ اٹیک کے باعث چل بسا۔ 53 سالہ محمد سہیل گھریلو سامان کی خریداری کے لیے یوٹیلٹی سٹور آیا ہوا تھا۔ خریداری کے دوران محمد سہیل کی اچانک طبیعت خراب ہوئی اور موقع پر جاں بحق ہوگیا۔  پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش مردہ خانہ منتقل کردیا ہے۔ خانیوال کی تحصیل کبیروالہ میں  دو وقت کی روٹی کیلئے ٹھٹھرتی سردی میں آٹے کی لائن میں لگا شخص جان بازی ہار گیا تھا۔ کبیر والا کے نواحی علاقہ محسن شاہ کا رہائشی سرفراز آٹے کے حصول کیلئے علی الصبح سے لائن میں لگا ہوا تھاکہ آٹے کا انتظار غریب محنت کش کیلئے جان لیوا ثابت ہو گیا ۔

مزیدخبریں