ایک نیوز :وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔پاک امریکہ درینہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کا امریکی سفیر سے ملاقات میں کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان امریکا کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید گہرا کرنا چاہتے ہیں۔ وسیع البنیاد رابطے، دو طرفہ علاقائی شعبوں میں مشترکہ اہداف آگے بڑھانے کیلئے اہم ہیں۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان منظم اور وسیع البنیاد رابطے اہم ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پُرعزم پاکستان کانفرنس،سیلاب کے بعد تعمیر نو اور بحالی کی کوششوں پر امریکی حمایت کا بھی شکریہ ادا کیا۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا امریکا سیلاب کے بعد بحالی کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔امریکا معاشی ترقی کیلئے پاکستانی حکومت کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔