شاہ کوٹ: کبڈی کے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے مابین میچ، شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت

شاہ کوٹ: کبڈی کے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے مابین میچ، شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت

ایک نیوز: شاہ کوٹ میں کبڈی کے انٹر نیشنل پلیئرز کے مابین میچ کھیلا گیا جس میں شائقین کبڈی کی کثیر تعداد نے شرکت کی.

رپورٹ کے مطابق شاہ کو ٹ میں کبڈی میں کبڈی ا ایک بڑا ٹاکرا شیر پنجاب کبڈی کلب اور پرنس کبڈی کلب کے مابین کھیلا گیا جس میں ملک پاکستان کے مایہ ناز پلیئرز نے شرکت کی.

میچ کا انتظام چوہدری سہیل افضل گجر ,عمران خالد گجر اور وسیم طاہر گجر نے کیا تھا میچ کو دیکھنے کے لئے سردار کلوندر سنگھ طور بھی خصوصی طور پر پاکستان آئے تھے. اس میچ کو دیکھنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں کبڈی لورز گراؤنڈ میں پہنچے اور میچ سے خوب محظوظ ہوئے
میچ آرگنائزر وسیم طاہر گجر کا کہنا تھا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے سے نوجوان نسل کو ہر طرح کی بری خرافات سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے.