محسن نقوی کا وزیراعلی کے زیر استعمال 4 دفاتر بند کرنے کا اعلان

Jan 26, 2023 | 16:40 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ا ایک اور بڑا فیصلہ کر تے ہوئے وزیراعلیٰ کے زیر استعمال 4 دفاتر کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق محسن نقوی کا  کہنا ہے کہ ملکی حالات میں ہم کفایت شعاری اختیار کرنا چاہتے ہیں ۔ نگران وزیراعلیٰ   محسن نقوی نے 90 شاہراہ قائداعظم، سول سیکرٹریٹ، پنجاب اسمبلی اور ارفع کریم ٹیکنالوجی پارک میں قائم وزیراعلیٰ کے لئے دفاتر بند کر دیے ہیں۔جس کے بعد  نگران وزیراعلی   محسن نقوی یہ  استعمال نہیں کریں گے وزیراعلیٰ کے لئے قائم یہ دفاتر آئندہ کے لئے بند کئے جا رہے ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ان چاروں دفاتر کے سٹاف کو دیگر سرکاری امور کی انجام دہی پر مامور کیا جائے گا کسی سرکاری ملازم کو ملازمت سے نہیں نکالا جائے گا ۔

محسن نقوی کا مزید کہناہے کہ ہے کہ وزیراعلیٰ کے لئے4 دفاتر قائم کرنا قومی وسائل کے ضیاع کے مترادف ہے۔پاکستان جیسا ملک ایسی شاہ خرچیوں کا متحمل نہیں ہو سکتااور موجود ملکی حالات میں  ہم نے سرکاری اخراجات کو کنٹرول کرنا ہے اور بچت کرنی ہے۔ 

مزیدخبریں