ڈاکٹر سارہ قتل کیس میں پیشرفت نا ہو سکی

Jan 26, 2023 | 16:13 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی میں سی ویو دو دریا سے خاتون ڈاکٹر سارہ کی مبینہ خود کشی کے کیس میں پولیس نے گرفتار ملزمان کو جیل عدالت میں پیش کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق سی ویو دو دریا سے خاتون ڈاکٹر سارہ کی مبینہ خود کشی کے کیس میں تفتیشی افسر کیس کا چالان پیش کرنے میں ناکام رہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو کیس کا چالان پیش کرنے کا حکم

عدالت نے مقدمے کی سماعت 30 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔

واضع ہے کہ کیس میں مرکزی ملزم شان سلیم بسمہ اور وقاص گرفتار ہیں اور واقعے کا مقدمہ تھانہ ساحل میں درج ہے۔  سی ویو کے قریب دو دریا کے مقام پر سارہ ملک نامی نوجوان فزیوتھراپسٹ نے  خود کشی کر لی تھی، جن کی لاش ریسکیو ٹیم کو ملی۔ نوجوان ڈاکٹر سارہ ملک کی موت کے واقعے کی ایف آئی آر لڑکی کے والد ابرار احمد کی مدعیت میں درج کی گئی تھی۔ ایف آئی آر کے مطابق سارہ ملک جمعے کی دوپہر گھر سے ڈیوٹی کے لیے نکلی تھی۔ وہ ڈیفنس نشاط کمرشل میں قائم جانوروں کے ہسپتال میں ڈاکٹر تھی اور اسپتال کے مالک سے خاتون کا کافی عرصے سے تعلق تھا۔

مقدمے میں لکھا گیا کہ ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ سارہ ملک نے ذہنی دباؤ میں آ کر خود کشی کی تھی۔ پولیس حکام کے مطابق لڑکی کا پوسٹ مارٹم جناح اسپتال میں کیا جائے گااور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

ساحل تھانے کی پولیس کے مطابق لڑکی کی خود کشی کیس میں ڈیفنس میں قائم جانوروں کے ہسپتال کے مالک اور ایک خاتون ڈاکٹر کو گرفتار کیا تھا۔اس واقعے کا مقدمہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں ساحل تھانے میں درج کر لیا گیا تھا۔ جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی ہوئی تھی ۔

مزیدخبریں