کراچی میں خواتین کیلئے پنک بس سروس چلانے کا فیصلہ

کراچی میں خواتین کیلئے پنک بس سروس چلانے کا فیصلہ

ایک نیوز: کراچی میں خواتین کیلئے مخصوص بس سروس شروع کرنا کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کی جانب سے خواتین کیلئے گلابی رنگ کے بس چلائی جائیں گی۔ فیصلہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت صحت کے باعث ان کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا۔ 

شرجیل انعام میمن  کا کہنا ہے کہ کراچی میں پنک بس سروس پاکستان بھر کی پہلی سروس ہے ۔ یکم فروری سے خواتین کیلئے مخصوص بس سروس آغاز کیا جارہا ہے۔پنک پیپلز بس سروس کا آغاز خصوصاً ملازمت پیشہ خواتین کے سفری مسائل کو مد نظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ پنک پیپلز بس سروس کے پہلے روٹ کے لیے ماڈل کالونی ، شاہراہِ فیصل ، تا ٹاور روٹ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ پنک بس سروس دفتری اوقات میں صبح اور شام کے اوقات میں ہر 20 منٹس کے بعد چلے گی۔

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہناہے کہ دفتری اوقات کے  بعد معمول کے اوقات میں ہر ایک گھنٹے کے بعد پنک بس سروس چلے گی ۔ کراچی میں نارنجی، سرخ اور سفید کے بعد خواتین کے لیے اب (گلابی) پنک بس سروس کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی طرف تیزی سے گامزن ہے۔

 اجلاس میں سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد میں پیپلز بس سروس کے آپریشنز  اور کراچی میں روٹ 4، 5, 6 اور 7 کے آغاز کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔  صوبائی وزیر نے سکھر میں 29 جنوری کو  پیپلز بس سروس کا آغاز کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ صوبائی وزیرکی ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو کراچی میں پیپلز بس سروس کے بقیہ روٹس کا دورہ کرنے اور سڑکوں کی بہتری کا جائزہ لینے کی ہدایت  کی ہے ۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ کراچی کے روٹ 4، 5, 6 اور 7 پر جلد از جلد بسیں چلانی ہیں ، تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کو جدید پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت میسر ہو ۔اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ ، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی زبیر چنہ ، آپریشن منیجر این آر ٹی سی عبدالشکور نے شرکت کی ۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-26/news-1674730620-6791.mp4