ایک نیوز : امریکی شارٹ سیلنگ کمپنی ہندنبرگ نےایشیا کے پہلے اور دنیا کےتیسرے امیرترین شخص ہونے کا اعزاز رکھنے والے گوتم اڈانی کی کمپنیوں کواکاؤنٹنگ فراڈ اور اسٹاک کی ہیرا پھیری میں ملوث قراردے دیا، کمپنی کی جامع رپورٹ میں ان الزامات کی تفصیل بیان کی گئی ہے.
سرمایہ کاری فرم کی جانب سے ’’اسٹاک میں ہیرا پھیری اور اکاؤنٹنگ فراڈ‘‘ کے الزامات کے بعد ایشیا کے سب سے امیرآدمی کی مجموعی دولت میں تقریباً 11 بلین ڈالرزکی کمی دیکھی گئی ہے۔تاہم اڈانی گروپ ہندنبرگ ریسرچ کے کے الزامات کی سختی سے تردید کررہا ہے جنہوں نے گروپ کے حصص کو تیزی سے گراتے ہوئے اڈانی کی دولت میں 10.73 بلین ڈالرزکم کیے۔
دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص 60 سالہ گوتم اڈانی کی دولت کا تخمینہ تقریباً 120 بلین ڈالر ہے، اڈانی کی دلچسپی آسٹریلیا کی کوئلے کی کانوں سے لے کر بھارت کی مصروف ترین بندرگاہوں تک ہے۔
ہندنبرگ ریسرچ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس نے2 سالہ تحقیقات میں سابق ایگزیکٹوز کے انٹرویوز، متعدد ممالک میں سائٹ کے دورے اور دستاویزات کے جائزے لیے اورشواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ 218 ارب ڈالرزمالیت کا اڈانی گروپ دہائیوں سے اسٹاک کی ہیرا پھیری اوراکاؤنٹنگ فراڈ اسکیم میں ملوث ہے۔
ہندنبرگ نے گوتم اڈانی گروپ آف کمپنیز کیلئے’کارپوریٹ تاریخ کے سب سے بڑے دھوکے باز’ جیسے الفاظ استعمال کیے۔
رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ سیکیورٹیزاینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا نے اڈانی گروپ کے آف شورفنڈزسےمتعلق تحقیقات میں رکاوٹ ڈالی۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات سمیت کئی ممالک میں آف شور کمپنیوں کی تفصیلات دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہیں کرپشن، منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔
NEW FROM US:
— Hindenburg Research (@HindenburgRes) January 25, 2023
Adani Group – How The World’s 3rd Richest Man Is Pulling The Largest Con In Corporate Historyhttps://t.co/JkZFt60V7f
(1/x)