ایک نیوز: کوئٹہ میں بننے والے بگٹی اسٹیڈیم کے انکلوژرز کو 10 سابق بین الاقوامی کرکٹرز کے نام دے دیے گئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کی مشہور ترین خاتون کرکٹر ثنا میر، کامیاب ترین ٹیسٹ کپتان مصباح الحق، معروف ٹیسٹ بلے باز یونس خان اور آل فارمیٹ کے اسٹار شاہد آفریدی ان 10 سابق بین الاقوامی کرکٹرز میں شامل ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہو گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج بگٹی اسٹیڈیم کے انکلوژرز کو اپنے نام کرنے کا اعلان کردیا۔ ان کے علاوہ کرن بلوچ، سعید اجمل، ثقلین مشتاق، محمد یوسف شعیب ملک اور شعیب خان کے نام بھی شامل ہیں جنہیں پاکستان کرکٹ نےان کی خدمات کے اعتراف میں ان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔
پی سی بی کا یہ اقدام صوبہ بلوچستان میں سہولیات کو بہتر بنانے اور زیادہ سے زیادہ نوجوان کھلاڑیوں بالخصوص خواتین کو کھیل کی طرف راغب کرنے کے منصوبوں سے ہم آہنگ ہے۔
ان انکلوژرز کا نام ان کرکٹرز کے پاکستان کرکٹ کے لیے ان کی شراکت اور خدمات کے اعتراف میں رکھا گیا ہے۔ پی سی بی کے منصوبوں اور بگٹی اسٹیڈیم میں تماشائیوں اور کھیل کی سہولیات کو بہتر بنانے، ترقی دینے اور بڑھانے کے لیے تیار کیے جانے والے مقام کی تیاری کے لیے مہم کے مطابق ہے
پی سی بی کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہناہے کہ ان 10 کرکٹرز کی خدمات قابل تعریف ہیں اور یہ ضروری ہے کہ ہم ان کی کامیابیوں اور کارناموں کو مثا ل بنائیں اور بگٹی اسٹیڈیم کو ان کے ناموں سے منسوب کریں۔ثناء میر نے امید ظاہر کی کہ یہ اعزاز مزید نوجوان خواتین کو کرکٹر بننے کی ترغیب دے گا۔
شاہد آفریدی نے اس اعزاز پر اظہار تشکر کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ کوئٹہ کے کرکٹرز کی اگلی نسل کی حوصلہ افزائی کرے گا