خیبرپختونخوا میں نگران کابینہ نے حلف اٹھالیا

Jan 26, 2023 | 15:42 PM

ایک نیوز: خیبرپختونخوا کی 15 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھالیا  ۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں 15 رکنی نگران کابینہ نے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔ گورنر حاجی غلام علی نے کابینہ سے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر اعلیٰ حکام اور سینئر سیاستدان بھی موجود تھے۔

اس سے پہلے نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان اور گورنر حاجی غلام علی کی طویل مشاورت کے بعد خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ تشکیل دی گئی، کابینہ میں مجموعی طور پر 15 اراکین شامل ہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے 15 رکنی نگراں کابینہ کا اعلامیہ جاری کردیا۔

نگراں کابینہ میں عبدالحلیم، سید معسود شاہ، حامد شاہ، ایڈووکیٹ ساول نذیر، بخت نواز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ فضل الہی،عدنان جلیل،شفیع اللہ خان اور شاہد خان خٹک کو شامل کیا گیا ہے جبکہ حاجی غفران، خوشدل خان ملک، تاج محمد آفریدی، محمد علی شاہ اور منظور آفریدی بھی کابینہ کا حصہ ہیں۔

کابینہ میں ایک خاتون رکن جسٹس (ر) ارشاد قیصر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں