ایک نیوز: سابق وزیر خزانہ و رہنما پاکستان تحریک انصاف شوکت ترین کا کہنا ہے کہ جب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے 2018/19 میں روپے کی قدر میں کمی کی اور قرض کا حجم بڑھا تو پی ڈی ایم ہمارے خلاف ہو گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شوکت ترین نے لکھا کہ اب ایک ہی دن میں قرضوں میں 2.4 کھرب روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔اسحاق ڈار نے فارن ایکسچینج ریٹ کو 200 روپے سے کم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ کیا اسحاق ڈار اب وعدہ پورا کر سکتے ہیں؟
When PTI govt depreciated an overvalued rupee in 2018/2019 and the size of debt increased, PDM parties went to town against us. Now in a single day the debt has increased by Rs2.4trn. Moreover, Dar sahib promised to bring the fx rate to less than Rs200/$. Can he keep any promise? pic.twitter.com/RPFKjxXSeZ
— Shaukat Tarin (@shaukat_tarin) January 26, 2023
واضع رہے کہ امریکی ڈالرکی پرواز جاری ہے جس کے باعث پاکستانی روپیہ تاحال سنبھل نہیں پایا ہے۔آج صبح کاروبار کے آغاز میں بھی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔انٹر بینک میں ڈالر 23 روپے86 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 254روپے 75پیسےکا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 230 روپے 89 پیسے پر بند ہوا تھا۔ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے لئے مشکل ترین وقت شروع ہوچکا ہے، 75 سالہ مہنگائی کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔وزارت خزانہ کے سابق ترجمان مزمل اسلم نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی زبوں حالی اسحاق ڈار کا بروقت اقدام نہ اٹھانا ہے۔ نئی پٹرول کی قیمت 250 روپے سے اوپرہوں گی، بجلی اور گیس کی قیمتوں کا تعین 250 کی قیمتوں سے ہوگا۔
چیئرمین ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن ملک بوستان کا کہنا ہے کہ ڈالر پر کیپ لگانے سے ملک کو نقصان ہوا ہے۔ ایسے کیپ کا کیا فائدہ کہ ڈالر ہی غائب ہوجائے، کوشش کی کہ ڈالر کو بوتل میں بند رکھا جائے لیکن اب تو بوتل ہی ٹوٹ گئی ہے، ڈالر اوپر جارہا ہے تو نیچے بھی آئےگا۔