ق لیگ سے چودھری شجاعت "آوٹ"،وجاہت "ان"

Jan 26, 2023 | 15:05 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: چودھری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کی صدارت سے فارغ ہو گئے، جنرل کونسل اجلاس میں چودھری وجاہت حسین بلامقابلہ پارٹی کے مرکزی صدر منتخب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں مسلم لیگ ق کی جنرل کونسل کا اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں پنجاب،کے پی، بلوچستان، سندھ کے پارٹی عہدیدار اور رہنما شریک ہوئے۔

چودھری وجاہت حسین پارٹی کے مرکزی صدر منتخب ہو گئے، چودھری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کی صدارت سے فارغ ہو گئے، طارق بشیر چیمہ بھی پارٹی عہدے سے فارغ ہو گئے۔

کامل علی آغا کو پنجاب کا جنرل سیکرٹری منتخب کرلیاگیا ہے۔

مزیدخبریں