عمران خان پر جان لیوا حملہ،جے آئی ٹی نے چالان عدالت میں  جمع کرا دیا

عمران خان پر جان لیوا حملہ،جے آئی ٹی نے چالان عدالت میں  جمع کرا دیا
کیپشن: عمران خان پر جان لیوا حملہ،جے آئی ٹی نے چالان عدالت میں  جمع کرا دیا

ایک نیوز: سابق وزیراعظم عمران خان پر جان لیوا حملہ،غلام محمود ڈوگر کی جے آئی ٹی نے عدالت میں  چالان جمع کرا دیا۔چالان میں ملزم نوید کو قتل اور اقدام قتل کا ملزم ٹھہرا گیا۔کیس کے لئے مقرر تین پراسیکیوٹرز نے چالان کی مخالفت کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملہ سے متعلق غلام محمود ڈوگر کی سربراہی میں بنائی گئی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے عدالت میں چالان جمع کروا دیا۔

چالان میں کہا گیا کہ نوید کی فائرنگ سے عمران خان اور ان کے ساتھی زخمی اور ایک  ہلاک ہوا۔ملزم کی فائرنگ سے دہشت پھیلی اور لوگو ں میں  خوف وہر اس پیدا ہوا۔فائرنگ سے معظم نامی شہری ہلاک ہوا۔

ذرائع کے مطابق  چالان جے آئی ٹی  میں  شامل  انور شاہ نے جمع کرایا ہے۔کیس  کیلئے مقرر تین پراسیکیوٹرز نے چالان کی مخالفت کی تھی۔ان پراسیکوٹرز میں رانا سلطان،طارق اور  حافظ اصغر شامل  تھے۔جن کو تفتیش  میں  قانونی معاملات  دیکھنے  کے لئے لگایا گیا تھا۔تینوں نے  کیس کا چالان جمع کرانے سے انکار کر دیا تھا۔

جے آئی ٹی کے ایک ممبر نے اے ٹی سی گوجرنوالہ  میں  تعینات جبار ڈوگر کو  چالان جمع کرا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چالان پراسیکیوٹر جنرل خلیق الزمان کے دباؤ پر جمع کرایا گیا ہے۔