لاہور: برگر کی دوکان پر سلنڈر دھماکہ، 3 افراد شدید زخمی

Jan 26, 2023 | 14:44 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: لاہور میں  سوامی نگر مصری شاہ میں برگر شاپ پر سلنڈر پھٹ گیا  جس سے  عورت سمیت 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ 

رپورٹ کے مطابق سلنڈر سے  2 دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-26/news-1674726253-8656.mp4؎

واضع رہے کہ راولپنڈی میں کشمیر کالونی، گرجا روڈ میں واقع گھر میں گیس لیکج سے دھماکہ پیش آیا تھا جس میں 3 افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے تھے۔ گیس لیکج کے باعث جھلسنے والوں میں  میاں، بیوی اور بچہ شامل تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی  فائر ٹینڈرز، ایمرجنسی ایمبولینس اور دیگر ایمرجنسی گاڑیاں بھی موقعہ پر پہنچ گئیں تھی۔ ریسکیو اہلکاروں نے متاثرین کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے اسپتال منتقل کر دیا تھا۔

 اسلام آباد میں بھی تھانہ مارگلہ کے علاقے میں کیس لیک ہونےکے باعث زور دار دھماکہ ہوا جس  دو افراد زخمی ہو گئے تھے۔  تھانہ مارگلہ کے علاقہ میں مکان نمبر 21 گلی نمبر 25 سیکٹر F-8/2  گھر پر گیس لیکج کی وجہ سے سلنڈر پھٹ گیا تھا جس سے 2 افراد زخمی ہوئے۔ دھماکے سے کوئی  جانی نقصان  نہیں ہوا تھا۔ مقامی پولیس موقع نے موقع پر پہنچ  کر گھریلو زخمی ملازمین میں سے   ایک کو پمز برن سنٹر شفٹ کر دیا  تھا۔ گیس لیکج کے باعث گھر کی دیوار بھی ٹوٹ گئی تھی۔ 

کوئٹہ میں بھی گیس لیکچ کے باعث گھر میں دھماکے سے ایک شخص جھلس کر زخمی ہوگیا تھا۔کوئٹہ کے علا قے سر یاب روڈ شفیع کالونی میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں تنویر شاہوانی نامی شخص جھلس کر زخمی ہوگیا تھا-

مزیدخبریں