ایک نیوز: وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے۔ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا فیصلہ کردیا۔ عوام کی جیب سے 75 ارب روپے کی وصولی کی جائے گی۔
حکومت نے آئی ایم ایف کو خوش کرنےکی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے اقدامات شروع کردیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے سے ہر ماہ 15 ارب روپے اضافی وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پانچ ماہ میں 75 ارب روپے وصول کیے جائیں گے۔
ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق نومبر 2022 سے پٹرول پر 50 روپے لیوی ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل پر 35 روپے وصول کیے جا رہے ہیں۔اب ہائی سپیڈ ڈیزل پر مزید 15 روپے لیوی ٹیکس لگا کر 50 روپے پورا کیا جائے گا۔ ۔آنے والے دنوں میں ڈیزل کی قیمت میں 15 سے 20 روپ تک اضافے کاامکان ہے۔
لائیٹ ڈیزل پر30 روپے 45 پیسے لیوی ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے ۔ اس پر مزید 19 روپے 55 پیسے لیوی ٹیکس لگائے جائے گا۔ مٹی کے تیل پر بھی لیوی ٹیکس بڑھا کر پانچ ماہ میں 1 ارب روپے اضافی وصول کیے جائیں گے۔