جاوید لطیف کا پی ٹی آئی کیلئے سہولتکاری کیے جانے کا انکشاف

جاوید لطیف کا پی ٹی آئی کیلئے سہولتکاری کیے جانے کا انکشاف
کیپشن: Disclosure of Javed Latif facilitating for PTI(file photo)

ایک نیوز: لیگی رہنما جاوید لطیف نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کیلئے سہولت کاری کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے نیوز کانفرنس کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جوتگڑا ہوگا وہ اپنا نظام لے آئے گا، اپنا انصاف لے آئے گا، اپنی عدالتیں لگالے گا۔ اگر گالی دے کر ہی پاکستان میں ںظام نے چلنا ہے تو پھر ہر جماعت کو آزادی دیدیں۔ 

انہوں نے کہا کہ پچھلے چار سال کی حکومت یہی تھی کہ پکڑو چھوڑو پکڑو چھوڑو۔ نہ کوئی معیشت کو پوچھے گا، نہ کوئی مہنگائی کا ذکر کرے گا۔ میں ادویات سکینڈل، ڈالر، پیٹرول، آٹے کی بات کررہا ہوں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سال 2017ء میں گریڈ 6 کے کلرک وزیراعظم کے خلاف گواہیاں دے رہے تھے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ آج بھی عمران خان کے سہولت کاروں کی باقیات سہولت کاری کا کام کررہی ہیں۔