الیکشن کمیشن کیخلاف منظم مہم، فوادچودھری سے توقع نہیں تھی،ملک احمد خان

Jan 26, 2023 | 13:20 PM

ایک نیوز: لیگی رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ فواد چودھری سے ایسی حرکت کی توقع نہیں تھی۔ لوگوں کو دھمکانا غلط ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے اسلام آباد میں میڈیا کو نیوز بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تعینات کیا تھا لیکن پی ٹی آئی کی طرف سے ہی الیکشن کمیشن کے لوگوں کو دھمکایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے منظم اندازمیں الیکشن کمیشن کیخلاف مہم چلائی۔ الیکشن کمیشن کے اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ کو بھی دھمکایا گیا۔

ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عدالتوں کو بھی دھمکیاں دیں۔ ان کا وطیرہ بن چکا ہے کہ جو بھی فیصلہ خلاف آئے اس پر احتجاج شروع کردیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست اور معاشرے کی تنزلی کی وجہ عمران خان ہے۔ عمران خان کا سائفر اور نعرے جھوٹ پر مبنی تھے۔ پی ٹی آئی نے اپنے مفادات کی خاطر اداروں کو تباہ کردیا۔ 

انہوں نے کہا کہ فواد چودھری سے انہیں یہ توقع نہیں تھی کہ وہ لوگوں کو دھمکاتے۔ 

مزیدخبریں