ایک نیوز : سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم پٹھان 25 جنوری کو سینما گھروں میں دستک دے چکی ہے۔ پہلے دن ہی اس مووی نے باکس آفس پر تہلکہ مچادیا ہے۔
ٹریڈ ماہرین ک نے پیشنگوئی کی تھی کہ شاہ رخ خان کی پٹھان پہلے دن تاریخی کمائی کرسکتی ہے۔ اس درمیان فلم کی پہلے دن کی کمائی کے اعدادوشمار سامنے آچکے ہیں۔ فلم پٹھان نے پہلے ہی دن 51 کروڑ کما کر بھارت کے سارے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں ۔
ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش نے بتایا کہ پٹھان نے نیشنل چینس تھیٹرس میں شام 8.15 بجے تک 25 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کرلی ہے۔ اس طرح فلم پٹھان نے وار، ٹھگس آف ہندوستان اور کے جی ایف کے اوپننگ ڈے کلیکشن کے ریکارڈ کو توڑ دیا ہے۔
شاہ رخ خان کی پٹھان نے پی وی آر سے 11.40 کروڑ، آئیناکس 8.75 کروڑ، سینے پولس سے 4.90 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔ اسی طرح ان نیشنل تھیٹڑ چین سے پٹھان ابھی تک 25.05 کروڑ روپے کی کمائی کرچکی ہے۔
#Pathaan at national chains… Day 1… Update: 8.15 pm.#PVR: 11.40 cr#INOX: 8.75 cr#Cinepolis 4.90 cr
— taran adarsh (@taran_adarsh) January 25, 2023
Total: ₹ 25.05 cr
SUPERB.
Note: Better than #War [₹ 19.67 cr], #TOH [₹ 18 cr] and #KGF [₹ 22.15 cr] - *entire day* numbers at multiplex chains. pic.twitter.com/bHmdT5Qd46