مریم نواز کی وطن واپسی کا شیڈول جاری

Jan 26, 2023 | 13:08 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز وطن واپسی کیلئے آج لندن سے روانہ ہوں گی، دبئی میں ایک روز قیام کے بعد ہفتے کی شام لاہور پہنچیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی وطن واپسی کا شیڈول جاری کر دیا گیاہے۔

مریم نواز پرسوں ہفتے کے روز سہ پہر 3 بجے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں گی،مریم نواز کل جمعہ کو لندن سے دبئی کے لئے روانہ ہوں گی،ملک کے طول و عرض میں جاری دھند کی لہر کی وجہ سے مریم نواز کی وطن واپسی کے شیڈول میں تبدیلی کرنا پڑی ہے۔
اس سے پہلے مریم نواز کی وطن واپسی ہفتہ کی رات 8 بجے شیڈول تھی۔مریم نواز کی وطن واپسی پر لیگی کارکن شاندار استقبال کرینگے۔مریم نواز کو ریلی کی صورت میں ایئرپورٹ سے جاتی امرا رائیونڈ لے جایا جائے گا۔

مزیدخبریں