پاکستان سویڈن اور ہالینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتا ہے،ممتاز زہرہ

Jan 26, 2023 | 13:03 PM

ایک نیوز: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات اسلاموفوبیا ذہنیت کے عکاس ہیں۔

ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان سویڈن اور ہالینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتا ہے۔ ایسی حرکتیں اسلامو فوبیا ذہنیت کی عکاس ہیں۔ پاکستان نے ہالینڈ اور سویڈن کو اپنی تشویش سے آگاہ کردیا ہے۔

انہوں نے بریفنگ میں مزید بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر نے پاکستان کا دورہ کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ان کا استقبال کیا۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ازبکستان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ای سی او کانفرنس میں شرکت کی۔ باکو میں چارٹرآف ریسرچ سینٹر کے قیام پر اتفاق کے علاوہ تجارتی وعلاقائی رابطوں کے فروغ اور موسمیاتی تبدیلی پر بات ہوئی۔ وزیرخارجہ نے ایران ازبکستان ترکیہ سمیت خطے کے ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی کیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ معصوم کشمیریوں کےخلاف انسانی حقوق کی ورزیاں کی جارہی ہیں۔ پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں جاری مظالم کےخلاف آواز اٹھاتا رہے گا۔ پاکستان بھارت دونوں ایس سی او کے ارکان ہیں۔ بھارت اس بار کونسل آف فارن منسٹرز اجلاس کی میزبانی کررہا ہے۔ بحیثیت چیئرمین بھارت نے پاکستان کو بھی دعوت نامہ بھیجا ہے، جس کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ اجلاس میں شرکت سے متعلق فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

 دوسری جانب وزیرمملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہیں چاہتے کہ سرحدوں پر کشیدگی سے دونوں سائیڈوں پر لاشیں گریں۔ 

سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران حنا ربانی کھر نے کہا کہ ہم خطے میں خون نہیں بہانا چاہتے کیونکہ ہماری پالیسی بہت واضح ہے کہ ہم خطے میں امن اور استحکام چاہتے ہیں۔ ہمیں سیاست کے بجائے ریاستی پالیسی کو اپنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی تحفظ حاصل ہے لیکن بھارت میں اقلیتیوں کے ساتھ بہت برا سلوک ہو رہا ہے۔

حنا ربانی کھر نے کہا کہ بھارت کے منفی رویے کے باوجود پاکستان امن کی راہ پر چلتا رہے گا، ایل او سی پر پاکستان بھارت کے مابین کشیدگی میں کمی آئی ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ مودی سے متعلق بی بی سی کی ڈاکومینٹری ثبوت ہے۔

مزیدخبریں