ایک نیوز: کراچی کے علاقہ نارتھ ناظم آباد اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔مبینہ مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ نکلے۔
رپورٹ کے مطابق زخمی میں گرفتار زوالفقار اور فیاض نامی ملزم سے اسلحہ ،موبائل فون اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔ ملزم ذوالفقار عرف زلفی اور فیضان کے خلاف تھانہ نارتھ ناظم آباد اور پاپوش میں 4 مقدمات درج ہیں۔ ملزمان کا ساتھی گزشتہ برس نارتھ ناظم آباد گھر میں ڈکیتی کے بعد فرار ہوتے وقت سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ہلاک ہوا تھا ۔دونوں ملزمان ماضی میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں۔
واضع رہے کہ نارووال میں تھانہ قلعہ احمد آباد کے علاقہ میں پولیس مقابلہ دیکھنے میں آیا تھا جس میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ ایس ایچ اوقلعہ احمدآباد ناصرفراز بھری نفری کے ساتھ نونار روڈ پر جارہا تھے کہ دو افراد ہنڈا 125 پر سامنے کی طرف سے آرہے تھے پولیس نے ان کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی تھی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا اندھیرے اور فصلوں میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیاتھا۔ پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ جن دو ڈاکو نے اڈہ سراج نارووال مریدکے روڑ پر دن دہاڑے ڈکیتی کی تھی یہ ان میں سے ایک تھا.
خان پور میں پولیس مقابلہ دیکھنے میں آیا تھا جس میں دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 4 ڈاکو ہلاک ہو گئےتھے۔خان پور تھانہ سٹی کے علاقہ میں ڈاکو موٹر سائیکل ڈکیتی کی تھی۔ واردات کرکے فرار ہونے والے 6 ڈاکوؤں سے 2 جگہوں پر پولیس کے ساتھ مقابلہ ہوا جس کے بعد 4 مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگئے تھے۔
ھانہ صدر خان پور کے علاقے 6 میل نزد جام پور ظاہر پیر کے مقام پر پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے جبکہ 4 ڈاکو وہاں سے فرار ہوئے تو ناکہ بندی کے دوران تھانہ ترنڈہ محمد پناہ کے علاقہ میں پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا وہاں بھی 2 مزید ڈاکوؤں کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔