الیکشن میں دھاندلی کی گئی، معاملہ دنیا کے سامنے لائیں گے، حافظ نعیم الرحمان

Jan 26, 2023 | 12:35 PM

ایک نیوز: جماعت اسلامی نے پیپلز پارٹی کیخلاف اعلان جنگ کردیا۔ کراچی بلدیاتی انتخابات میں بدترین دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے معاملہ دنیا کے سامنے لانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا معاملہ پوری دنیا کے سامنےلائیں گے۔ الیکشن میں ریٹرننگ آفیسر (آراو) اور ڈپٹی ریٹرننگ آفیسر(ڈی آراو) بہت اہم ہوتے ہیں اور ان کے ذریعے دھاندلی کی گئی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے سوا کوئی الیکشن نہیں چاہتا تھا انتخابات کے انعقاد پرالیکشن کمیشن کے مشکور ہیں، الیکشن میں آراو اور ڈی آراو بہت اہم ہوتے ہیں اور ان کے ذریعے دھاندلی کی گئی۔ 

انہوں نے کہا کہ ہماری 6 نشستیں ہتھیانے کی کوشش کی جارہی تھی۔ کل ہماری درخواستوں پرسماعت ہوئی اور ہمیں انتخابی نتائج کی درستگی کی یقین دہانی کروائی گئی۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت نے مرضی کے نتائج حاصل کرنے کی کوشش کی جبکہ شہرکی ترقی کیلئے اتفاق رائےبہت ضروری ہے۔

مزیدخبریں