افغانستان میں منفی 34 ڈگری ریکارڈ توڑ سردی۔ ہلاکتوں کی تعداد157

Jan 26, 2023 | 12:18 PM

ایک نیوز : افغانستان میں سردی نے سارے ریکارڈ توڑ دئیے ، درجہ حرارت منفی  34 ڈگری سلسیس تک پہنچ گیا، 15 سال کا  ریکارڈ ٹوٹ گیا، اب تک 157 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ سینکڑوں بیمار ہوگئے ۔

افغانستان میں اس وقت شدید سردی پڑ رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سردی نے گزشتہ 15 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے اور درجہ حرارت گر کر مائنس 34 ڈگری سلسیس تک پہنچ گیا ہے۔ سردی کی اس شدت نے گزشتہ ایک ہفتہ میں لوگوں کو بری طرح حراساں کیا ہے اور سردی کی وجہ سے اموات کی تعداد میں بھی زبردست اضافہ درج کیا گیا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے میں مہلوکین کی تعداد میں دوگنا اضافہ ہونے کی باتیں کہی جا رہی ہیں۔

طالبان کے افسران بتاتے ہیں کہ رواں سال موسم سرما میں اب تک سردی کی وجہ سے 157 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ علاوہ ازیں 77 ہزار مویشیوں کی جان بھی ٹھنڈ کی وجہ سے گئی ہے۔ درجہ حرارت میں گراوٹ گزشتہ 15 دنوں کے اندر بے تحاشہ دیکھنے کو ملی ہے۔ 15 سال میں پہلی بار اتنی زوردار ٹھنڈ پڑ رہی ہے۔

احتی اشیا وقت پر دور دراز گاؤں اور قصبوں میں نہیں پہنچ پا رہا ہے۔ بہت سے لوگوں کے پاس گرم کپڑے، دوائیں، کھانا پانی بھی دستیاب نہیں ہے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے کارگزار وزیر ملا محمد عباس اخوند نے ایک برطانوی میڈیا چینل کو بتایا کہ افغانستان کے کئی علاقے اس وقت زبردست برف باری کی وجہ سے الگ تھلگ پڑ گئے ہیں۔ ملٹری ہیلی کاپٹرس کو بچاؤ کام کے لیے بھیجا گیا تھا لیکن وہ پہاڑی علاقوں پر لینڈ نہیں کر پائے۔ ملا محمد عباس نے کہا کہ ہمیں ان لوگوں کی فکر ہے جو پہاڑوں پر رہتے ہیں۔ پہاڑوں پر جانے والی سڑکوں پر کئی فیٹ موٹی برف جمی ہوئی ہے اور راستے بند ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں