ایک نیوز: سٹی کورٹ نے ڈاکٹرعامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کا کیس عدالت نے دانیہ شاہ پر فرد جرم عائد کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دانیہ شاہ کی جانب سےجرم سے انکارکرنے پرعدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیے جبکہ مقدمہ کا ٹرائل 2 فروری سے شروع ہوگا۔ عدالت نے گواہوں کو بھی طلب کرلیا ہے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کا نام کیا ہے؟ جس کے جواب میں ملزمہ نے کہا میرا نام دانیہ شاہ ہے، عدالت نے پوچھا کہ آپ کے والد کا کیا نام ہے؟ تو دانیہ شاہ نے جواب دیا کہ میرے والد کا نام مختیار ملک ہے۔
عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ آپ پر الزام ہے کہ 2022 سے پہلے اور بعد میں آپ نے ڈاکٹر عامر کی ویڈیو بنائیں اور سوشل میڈیا پر وائرل کیں۔دانیہ نے کہا کہ یہ میرے خلاف سازش ہے، یہ اس لئے کیا جا رہا ہے کہ میں ڈاکٹرعامر کا پوسٹ مارٹم کروانا چاہتی تھی۔
عدالت نے کہا کہ آپ پر الزام ہے کہ آپ نے ڈاکٹر عامر لیاقت کی نازیباویڈیوز ان کی اجازت کے بغیر بنائیں، دانیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ جھوٹے اور بے بنیاد الزامات ہیں، ایسا کچھ نہیں ہے۔
واضع رہے کہ مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی نا زیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے معاملہ پر سندھ ہائیکورٹ نے ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوے نوٹس جاری کردیا تھا۔عدالت نے مدعیہ ، پراسکیوٹر ایف آئی اے، انویسٹی گیشن آفسر کو نوٹس جاری کرتے ہوے آ ئندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ۔ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت ڈسٹرکٹ جج شرقی نے 18 جنوری 2023 کو مسترد کی تھی۔ملزمہ پر الزام ہے کہ اس نے اپنے شوہر مرحوم عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو بناکر یو ٹیوبر کو فراہم کی تھی ۔
مرحوم عامر لیاقت کی بیٹی نے دانیہ شاہ کے خلاف سائبر کرائم کراچی میں مقدمہ الزام نمبر 73/2022 زیر دفعہ 20,21,24 کے تحت درج کرو رکھا ہے۔ لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروایا گیا ہے ملزمہ نے نہ تو عامر لیاقت کی نازیباویڈیو بنائی ہے اور نہ ہی کسی کو فراہم کی ہے۔ٹرائل کورٹ اور سیشن جج نے میرٹ کو نظر انداز کرکے ملزمہ کی درخواست ضمانتون کو مسترد کیا ہے۔ ملزمہ دانیہ شاہ مرحوم عامر لیاقت کی بیوہ ہے ملزمہ کو جائیداد کی وراثت سے حصہ مانگنے پر انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہےتاکہ وہ اپنا شرعی حصہ سے دستبردار ہوجائیں۔