ایک نیوز : امریکی ریاست کیلیفورنیا میں حملہ آور سے گن چھیننے والے 26 سالہ نوجوان نے زندگی میں کبھی اصلی بندوق نہیں دیکھی تھی۔
26سالہ برینڈن کوامریکا بھر میں سراہا جارہا ہے کیونکہ اس نے 11 افراد کو گولیاں مارنے والے حملہ آور سے گن چھین لی تھی ۔ نیویارک ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے برینڈن کا کہنا تھا کہ "میرا دل ڈوب گیا، میں جانتا تھا کہ میں مرنے والا ہوں لیکن میں نے اس سے گن چھین لی
پولیس کے مطابق، بندوق بردار، جس کی شناخت 72 سالہ ہو کین ٹران کے نام سے ہوئی، بعد میں ایک وین میں خود کو گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا۔
یادرہے یہ بڑے پیمانے پر فائرنگ کیلیفورنیا کی تاریخ کی مہلک ترین وارداتوں میں سے ایک ہے۔ یہ ہفتہ کے روز مقامی وقت کے مطابق تقریباً 22:22 پر شروع ہوا مونٹیری پارک کے مشہور اسٹار بال روم ڈانس اسٹوڈیو میں قمری نئے سال کی تقریبات جاری تھیں کہ اندھا دھند فائرنگ شروع ہوگئی ۔
جس کے 30 منٹ بعد، مسلح حملہ آور ہوکین قریبی قصبے الحمبرا میں لائی لائی بال روم اینڈ اسٹوڈیو پہنچا جہاں اس کا سامنا برینڈن سے ہوا۔ برینڈن نے انتہائی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس سے گن چھین لی اور ایک بڑے سانحے کو ٹال دیا۔
This is the moment Brandon Tsay averted another tragedy and saved countless lives by disarming the gunman who had just killed 11 people in Monterey Park before going to Lai Lai Ballroom & Studio. https://t.co/xDNe4bGjiY pic.twitter.com/zjvZ0jcBbE
— The New York Times (@nytimes) January 25, 2023