ایلون مسک نے اپنا نام تبدیل کرلیا

Jan 26, 2023 | 11:36 AM

ایک نیوز : مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک نے ٹوئٹر پر اپنا نام بدل لیا ہے۔

ایلون مسک نے ٹوئٹر پر اپنا نام تبدیل کرکے ’مسٹر ٹوئٹ‘ رکھ لیا ہے، نام تبدیل کرنے کے بعد انہوں نے اسے دوبارہ بدلنے کی کوشش کی لیکن وہ اسے بدل نہیں پارہے۔

ٹوئٹر پر ایلون مسک نے ہنسنے کا ایموجی استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے اکاؤنٹ پر اپنا نام تبدیل کردیا، اب ٹوئٹر مجھے اسے واپس تبدیل نہیں کرنے دے رہا۔ رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے اس حوالے سے 8 گھنٹے قبل ٹوئٹ کی تھی اور اب بھی مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر ان کا تبدیل کیا ہوا نام ہی دِکھ رہا ہے۔

واضح رہے ایلون مسک نے اکتوبر میں 44 ارب ڈالرز میں ٹوئٹر کو خریدا تھا۔ جس کے بعد سے وہ ٹوئٹر میں کئی تبدیلیاں کر چکے ہیں، ٹوئٹر کے قانون کے مطابق اگر آپ اپنی شناخت تبدیل کرتے ہیں تو ٹوئٹر آپ کا بلیو ٹک واپس لے لیتا ہے۔

مزیدخبریں