ڈونالڈ ٹرمپ کے فیس بک انسٹا گرام اکاؤنٹس بحال

trump meta accounts restored
کیپشن: trump meta accounts restored
سورس: google

ایک نیوز : میٹا کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کو دوبارہ فعال کرنے کی اجازت دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ سابق صدر پر ان ٹولز کے استعمال پر پابندی سنہ 2021 میں کیپیٹل ہل کی عمارت پر ان کے حامیوں کے دھاوے کے بعد لگائی گئی تھی۔

دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی صدر پر فیس بک استعمال کرنے پرپابندی نہیں ہونی چاہیے۔

’میٹا‘ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم آنے والے ہفتوں میں مسٹر ٹرمپ کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کو دوبارہ فعال کریں گے"۔ میٹا کے بین الاقوامی امور کے سربراہ نیک کلیگ کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پابندی اٹھائے جانے کے بعد نئے حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ دوبارہ خلاف ورزیوں کو روکا جا سکے۔

مسٹر کلیگ نے کہا کہ پلیٹ فارم کی پالیسیوں کی ہر خلاف ورزی پر ریپبلکن لیڈر کا اکاؤنٹ دو سال تک کے لیے معطل کیا جا سکتا ہے۔

   یہ واضح نہیں کہ جب ٹرمپ صدراتی انتخابات کے لیے اپنی تیسری دوڑ کا اعلان کریں گے تو وہ پلیٹ فارم پر واپس آنا چاہیں گے۔ تاہم ان کے نمائندوں نے فوری طور پر تبصرہ کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

میٹا کی جانب سے فیس بک اور انسٹا گرام پر دو سال کی مدت کے لیے ان پر عائد پابندی ہٹانے کے اعلان پر اپنے رد عمل میں سابق امریکی صدر نے اعلان کیا کہ کسی بھی صدر پر دوبارہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر پابندی نہیں لگائی جائے گی۔