ننکانہ صاحب: تیز رفتاری کے باعث رکشہ الٹنے سے 6 طالبات زخمی

Jan 26, 2023 | 11:25 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ننکانہ صاحب میں  لاہور جڑانوالہ روڈ پر کالونی نہر کے قریب طالبات سے بھرا رکشہ تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا، حادثے میں 6 طالبات شدید زخمی ہو گئیں۔

رپورٹ کے مطابق زخمی طالبات کو فوری قریبی ہسپتال ریحان والا منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں 16 سالہ نمرہ، 17 سالہ لائبہ، 10 سالہ حفضہ، 16 سالہ فضا، 15 سالہ مبرہ اور 8 سالہ علینا شامل ہی۔ 

دوسری جانب کمالیہ میں انوار ٹاؤن شوگر مل کے قریب گنے سے لوڈ  ٹریکٹر ٹرالا سٹیرنگ کنٹرول جام ہونے کی وجہ سے الٹ گیا  جس سے ڈرائیوار  موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ شوگر مل کے قریب گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی زیادہ وزن ہونے کے باعث بے قابو ہوگئی تھی جسے ٹریکٹر ڈرائیوار نے اسٹیرنگ کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا اور ٹریلر الٹ گیا ۔ گنے سے لوڈ ٹرالے میں مبشر نامی ڈرائیوار نیچے آ کر جاں بحق ہوگیا۔  گنا بہت زیادہ ہونے کیوجہ سےکمالیہ شوگر ملز کو  مدد کے لئےاطلاع دی  گئی جنہوں نے  کرین اور لوڈر ریسکیو ٹیکنیکس اور عوام  کی مدد  سے 2گھنٹے بعد نکال لیا اور ڈیڈ باڈی کو  ریسکیو کیا گیاہے۔ 

واضع رہے کہ شاہ لطیف رزاق آباد کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا  تھا جس میں 2بچے جاں بحق ہو گئے۔  زخمی ہونیوالے تین بچوں میں سے دو جاں بحق ہو گئے تھے اور ایک بچے کی حالت شدید نازک تھی ۔ بچوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان تھی ۔ بچے اسکول سے واپسی گھر جارہے تھے کہ ٹرک نے بچوں کو ٹکر مار دی جس سے 2 بچے موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیاتھا۔  جس کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ پولیس نے ٹرک کو حراست میں لے لیا ہے اور ڈرائیور کی تلاش کیلئے پولیس کی ٹیم کے ٹرک کے مالک سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔ 

مزیدخبریں