ایک نیوز : شیر مرجاتا ہے گھاس نہیں کھاتا محاورے غلط ثابت ہونے لگے ۔۔ سوڈان کے چڑیا گھر میں شیرکی گھاس کھاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی ۔
سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں مویشیوں کے ایک باڑے میں ایک شیر کی گھاس کھانےکی ویڈیو سامنے آنے کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی ہے۔ لوگ ویڈیو دیکھ کر حیران ہیں کہ جنگل کا بادشاہ گوشت کے بجائے گھاس کیوں کھا رہا ہے؟
سوڈان وائلڈ لائف پارک نے اعتراف کیا کہ یہ منظر عجیب اور غیر فطری لگتا ہے، لیکن سچ یہ ہے کہ شیر وقتاً فوقتاً گھاس اور پتے کھاتے ہیں۔
پارک انتظامیہ کی جانب سے اپنے فیس بک پیج پر اس غیر معمولی رویے کی وضاحت میں کہا گیا ہے کہ"جڑی بوٹیاں شیروں کی خوراک کا لازمی جزو نہیں ہیں، لیکن بعد میں انہیں کھانے کا سہارا لیا جاتا ہے کیونکہ یہ ان کے پیٹ کے امراض کو پرسکون کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
اس کے علاوہ ایک اور وجہ جو شیروں کو اس عجیب و غریب رویے کی طرف راغب کرتی ہے وہ یہ کہ جڑی بوٹیاں اور گھاس پھوس معدنیات، وٹامنز اور فائبر کا قدرتی ذریعہ ہیں جو ان کی صحت کو سہارا دیتی ہیں اور ہاضمے کے عمل میں ان کی مدد کرتی ہیں۔ دوسرے لفظوں میں شیر مختلف حالتوں میں جڑی بوٹی کو پیٹ کی ایک قسم کی دوا کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
کچھ جاندار گوشت اور کچھ گھاس کھاتے ہیں، تاہم اب یہ بات ماہرین کی بحث کا موضوع بن گئی ہے کہ کون سے جاندار کون سی خوراک کھاتے ہیں
View this post on Instagram