قومی اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھر ری شیڈول کردیا گیا

Jan 26, 2023 | 11:16 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:  قومی اسمبلی کا اجلاس ری شیڈول کر دیا گیا، قومی اسمبلی کا اجلاس اب 27 جنوری کی بجائے 31 جنوری تک ملتوی کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اب 27 جنوری کی بجائے 31 جنوری کو منعقد ہوگا۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اجلاس 31 جنوری کو شام 5 بجے طلب کیا۔
اس سے قبل یہ اجلاس 27 جنوری کو دن 11 بجے منعقد ہونا تھا، اجلاس ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ سینیٹ اور قائمہ کمیٹیوں کے ہونے والے اجلاس ملتوی کر دیے گئے تھے، سینیٹ سیکرٹریٹ کا کہنا تھا کہ کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تاہم احتیاطی طور پر تمام بلڈنگ کا معائنہ کیا جائیگا۔

پارلیمنٹ کی عمارت میں چند مقامات پر برقی چنگاریاں اٹھیں، جانچ کے دوران پتہ لگا کہ عمارت کے حساس بجلی اور آڈیو ویڈیو آلات کی تاریں کتری ہوئی تھی۔اس کے بعد سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری ہوا  تھا جس کے مطابق شارٹ سرکٹ کے باعث قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ کے دفاتر 3 دن بند رکھنے کی تجویز دی گئی تھی۔

سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ نے صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ سیکرٹریوں کو مسئلے کے فوری اور موثر حل کی ہدایت کر دی تھی۔

سینیٹ کا آج ہونے والا اجلاس 27 جنوری کو دن 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا تھا ۔اجلاس کو ملتوی کرنے کا فیصلہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ہدایات کے مطابق کیا گیا تھا ، کسی بھی قسم کے نقصان سے بچنے کے لیے تمام دفاتر کی چیکنگ کی جائے گی۔

مزیدخبریں