علی زیدی کی دیوار پھلانگ کرفرار ہونے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

علی زیدی کی دیوار پھلانگ کرفرار ہونے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
کیپشن: The video of Ali Zaidi escaping from the wall came to the fore

ایک نیوز: گزشتہ روز ڈی سی کیماڑی کے دفتر میں تصادم کے بعد پی ٹی آئی رہنما علی زیدی مبینہ طور پر دیوار پھلانگ کر فرار ہوگئے تھے۔ جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کو عمران خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دیوار پھلانگ کر فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ ڈی سی کیماڑی کے دفتر میں تصادم کے بعد جب پولیس پہنچی تو علی زیدی مبینہ طور پر دیوار پھلانگ کر چلتے بنے۔ 

یاد رہے کہ اس سے ایک ہفتہ قبل میں پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں میں تصادم ہوا تھا۔ جس کے نتیجہ میں متعدد کارکن زخمی ہوگئے تھے۔ کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی کے کارکن احتجاج کررہے تھے۔ جہاں ان کا پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے ساتھ تصادم ہوا۔ تاہم پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پایا۔ 

اس تصادم کا مقدمہ بھی پی ٹی آئی رہنما اور دیگر کارکنوں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔