ٹرک آرٹ سے انسداد پولیو مہم چلانے کا انوکھا انداز

Jan 26, 2023 | 11:03 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پولیو کے خاتمہ کیلئے وفاقی وزیر صحت کا انوکھا انداز  پاکستانی ٹرک آرٹ سےانسداد پولیو مہم چلائی جائے گی۔ 

رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر میں خیبر پختونخواہ اور افغانستان جانے والے ٹرکوں پر پولیو سے بچاؤ کی آگاہی مہم کا آغاز کیا جاے گا۔  عبدالقادر پٹیل کا کہناہے کہ پاکستان ٹرک آرٹ دنیا بھر میں مشہور  ہیں اس سے ہمارا پولیو سے پاک پاکستان ٹرک آرٹ کا پیغام بہت حد تک کامیاب ھو گا۔ پولیو سے پاک پاکستان کا پیغام ٹرک آرٹ کے زریعے تمام صوبائی زبانوں میں ٹرکوں پر کشیدہ کیا جائے گا ۔

عبدالقادر پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ پولیو کا خاتمے کیلئے ایک مربوط حکمت عملی تشکیل دی جارہی ھے ۔ پولیو کے خاتمے کیلئے تمام تر ضروری وسائل اور اقدامات کو یقینی بنارھے ہی۔ ملک سے پولیو کے خاتمے کا پختہ عزم کر رکھا ھے۔  پولیو کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

واضع رہے کہ رواں برس کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز  16 جنوری کو کیا گیا  جس میں بچوں کو اس بار  وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی گئی۔  ترجمان وزارت صحت  کے مطابق پہلی انسداد پولیو مہم میں 44.2 ملین بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے گئے اور  مہم 16 تا 20  جنوری تک جاری رہی۔  محکمہ صحت کی جانب سے تشکیل دی گئی ٹیموں نے گھر گھر جا کر 5 سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلائے۔   انسداد پولیو مہم 20 جنوری تک پنجاب، سندھ، آزاد جموں کشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جاری رہی۔ اس دوران ملک بھر میں لاکھوں بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو ویکسین اور قطرے پلائے گئے۔سیالکوٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے بنیادی مرکز صحت اگوکی میں کمسن بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے اور وٹامن کے کیپسول دیکر مہم کا افتتاح کیا تھا۔

مزیدخبریں