افراط زر،چھوٹی گاڑیوں کی فروخت میں کمی

افراط زر،چھوٹی گاڑیوں کی فروخت میں کمی
کیپشن: افراط زر،چھوٹی گاڑیوں کی فروخت میں کمی

ایک نیوز: ملک میں ایک ہزارسی سی سے کم پاورکی گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر28.54 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

آل پاکستان آٹومومینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکردسمبر2022 تک کی مدت میں ایک ہزارسی سی گاڑیوں کے 30,050 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 28.54 فیصدکم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں ایک ہزارسی سی سے کم پاورکی گاڑیوں کے 38,629 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی ملک میں ایک ہزارسی سی سے کم پاورکی گاڑیوں کی فروخت میں رواں مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں معمولی اضافہ ریکارڈکیاگیاتھا۔آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں ملک میں ایک ہزارسی سی سے کم پاور گاڑیوں کے 35,536 یونٹس فروخت کیےگئے تھے، یہ شرح گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4.13 فیصدزیادہ تھی۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں ایک ہزارسی سی سے کم پاورکی 34,125 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی ان میں سوزوکی بولان کے 6,498 یونٹس اورسوزو آلٹو کے 29,038 یونٹس کاریں شامل تھی، سوزوکی مہران کاڈیٹادستیاب نہیں۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں ملک میں ایک ہزارسی سی سے کم پاورموٹرکاروں کی 31,774 یونٹس پیداوارحاصل ہوئی، یہ شرح گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں ایک ہزارسی سی سے کم پاورکے 37,605 یونٹس کاروں کی پیداوارہوئی تھی۔