سیلفی کے شوق نے بھارتی شہری کی جان لے لی

Jan 26, 2023 | 10:18 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں سانپ کے ساتھ سیلفی لینے والا شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک نوجوان نے سیلفی لینے کے شوق میں سانپ کو گلے میں ڈالا تاہم اس کو واپس نکالنے کے دوران سانپ نے نوجوان کو ڈس لیا۔

رپورٹس کے مطابق نوجوان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں چل بسا، مرنے والا شخص جوس کی دکان کا مالک ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی خطرناک طریقوں اور مقامات سے سیلفی لینے کی کوشش کے دوران کئی افراد جان گنوا چکے ہیں۔

مزیدخبریں