ایک نیوز: ملک میں بلیک آؤٹ کیوں ہوا؟ این ٹی ڈی سی نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں بلیک آؤٹ کے معاملے پر این ٹی ڈی سی نے بلیک آؤٹ کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی۔
رپورٹ کے مطابق 23 جنوری کی صبح فریکوئنسی میں اتار چڑھاؤ پیداہوا۔ فریکوئنسی اتار چڑھاؤ سے 500 کے وی ٹرانسمیشن لائنز پر ٹرپنگ ہوئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرپنگ کی وجہ سے این ٹی ڈی سی اور کے الیکٹرک کا سسٹم بیٹھ گیا۔ سسٹم بیٹھنے سے 11 ہزار 356 میگا واٹ بجلی سسٹم سے آؤٹ ہوگئی۔ بریک ڈاؤن سے پہلے سسٹم کی فریکوئنسی 50 میگا ہزٹ تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فریکوئنسی اچانک بڑھ کر 57 میگا ہزٹ تک پہنچ گئی۔ فریکوئنسی کے اچانک بڑھ جانے سے سسٹم پر لوڈ بڑھا اور وولٹیج غیرمتوازن ہوا۔
رپورٹ کے مطابق بنیادی فالٹ گدو ٹرانسمیشن لائنز میں آیا تھا۔ تاہم تربیلا، منگلا اور وارسک سے بحالی کا عمل فوری شروع کیا گیا۔ شام 5 بجے منگلا ڈیم سے بجلی کی پیداوار شروع کی گئی۔