ٹیکسلا :گھر میں گیس لیکج کےباعث آتشزدگی ، 2 بچے جاں بحق

ٹیکسلا :گھر میں گیس لیکج کےباعث آتشزدگی ، 2 بچے جاں بحق
کیپشن: ٹیکسلا :گھر میں گیس لیکج کےباعث آتشزدگی ، 2 بچے جاں بحق

ایک نیوز: پنجاب کے شہر ٹیکسلا میں گیس لیکج کے باعث گھر میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 2بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا کے محلہ صدیق آباد ڈھوک پراچہ  میں گیس لیکیج سے آتشزدگی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے،واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا، ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے کچھ دیر کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ سے دو بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ، زخمیوں میں بچوں کی والدہ  اور دادا شامل ہیں۔

ریسکیو کے مطابق جاں بحق بچوں کی شناخت 4 سالہ سدیس اور 5 سالہ اویس کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو کی جانب سے بچوں کی لاشوں اور زخمیوں کوایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی  میں جمشید روڈ سینٹرل جیل کے قریب واقع مکینک کی دکان میں گیس سلنڈر دھما کے سے پھٹنے کےباعث آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں4 افرادجھلس کر زخمی ہو گئے تھے۔

زخمیوں کوسول اسپتال برنس سینٹر منتقل کیاگیا تھا جبکہ آگ نے 4 دکانوں،ایک رہائشی فلیٹ اور 2 کاروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیوں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا تھا۔

پولیس کے مطابق اسپتال میں زخمیوں کی شناخت 30 سالہ عمران ولد موسیٰ، 29 سالہ عثمان ولد مظہر حسین ، 45 سالہ معین ولد جعفر علی اور 28 سالہ تیمور ولد جمشو کےنام سےہوئی تھی۔