کیفی خلیل کے گانے ’کہانی سنو‘ کی دھوم، کئی ریکارڈ نام کر لئے

Jan 26, 2023 | 10:00 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: کوک اسٹوڈیو سے مقبول ہونے والے اور لیاری سے تعلق رکھنے والے بلوچی گلوکار کیفی خلیل کا گانا ’کہانی سنو‘ عالمی شہرت یافتہ گانوں میں 29 ویں نمبر پر آگیا۔

رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ پر کیفی خلیل کے گانے ’کہانی سنو‘ کی دھوم ہر جگہ سنائی دیتی ہے جس کے باعث گانے کو اب تک یو ٹیوب پلیٹ فارم پر 6 کروڑ 10 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جاچکا ہے۔ جس کے بعد کیفی خلیل کا گانا’کہانی سنو ‘ یو ٹیوب پر مقبول 100 گلوبل گانوں کی فہرست میں 29 ویں نمبر پرآگیا ہے۔

واضع رہے کہ کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کےمقبول ترین بلوچی گانے ’ کنایاری’ سے ملک گیرشہرت حاصل کرنے والے گلوکارکیفی خلیل کے مداحوں میں گورنرسندھ کامران ٹیسوری بھی شامل ہیں۔کامران ٹیسوری نے  کیفی کو گورنرہاؤس بلا کر گانا سُنا اورحوصلہ افزائی کی تھی۔گورنر سندھ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنی ٹویٹ میں ویڈیو شیئرکی تھی جس میں وہ کیفی کے گانے ’ کہانی سُنو’ سے لطف اندوز ہورہے تھے۔

ویڈیو میں کیفی کے والہانہ استقبال کے مناظر کے علاوہ گورنرکی جانب سے انہیں اعزازی شیلڈ دیے جانے کے مناظر بھی واضح تھے ۔

کامران ٹیسوری نے کیفی خلیل کے فن کو سراہتے ہوئے کیپشن میں گلوکارکو ’انتہائی با ادب نوجوان اوراپنی سریلی آواز سے لاکھوں دلوں پر راج کرنے والا‘ قرار دیا تھا۔

کیفی خلیل نے ابتدائی طور پر ’کہانی سنو‘کو جون 2021 میں ریلیز کیا تھا، جسے کافی سراہا بھی گیا تھا۔ بعد ازاں گلوکار نے اسی گانے کو نئے انداز میں جون 2022 میں ریلیز کیاتھا۔گورنرسندھ کے بھی پسندیدہ اس گانے کو سوشل میڈیا پرانتہائی مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔ کیفی خلیل  کی اجازت سے گلوکارہ آئمہ بیگ بھی یہ گانا گاچکی ہیں جبکہ یہ حال ہی میں نشرکیے جانے والے ڈرامہ سیریل ’ مجھے پیار ہواتھا’ کا او ایس ٹی بھی ہے۔

مزیدخبریں