فوادچودھری پہلےسےزیادہ مضبوط ہو کر واپس آئیں گے:مسرت چیمہ

فوادچودھری پہلےسےزیادہ مضبوط ہو کر واپس آئیں گے:مسرت چیمہ
کیپشن: فوادچودھری پہلےسےزیادہ مضبوط ہو کر واپس آئیں گے:مسرت چیمہ

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ فواد چودھری ہنستے مسکراتے صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں، وہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر واپس آئیں گے۔

 پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں کہنا تھا کہ عمران خان پاکستانیوں کے دلوں کی آواز ہیں، پی ٹی آئی کا ہر کارکن ناقابلِ شکست ولولے کیساتھ چیئرمین کے پیچھے کھڑا ہے۔

رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین گھبراہٹ میں اپنا ہی نقصان کر رہے ہیں، فواد چودھری مزید مضبوط ہو کر واپس لوٹیں گے۔