شان مسعود کی اہلیہ کے ہمراہ دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Jan 26, 2023 | 09:33 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پاکستانی بیٹر شان مسعود کی اہلیہ کے ہمراہ دلکش تصاویر سامنے منظرعام پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر شان مسعود حال ہی میں اپنی دوست نیشے کے ہمراہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے  تھے، جس کے بعد شان کے نکاح اور رخصتی کی تصاویر فوٹوگرافرز کی جانب سے شیئر کی گئیں جو سوشل میڈیا پر وائرل رہیں۔

اب فوٹوگرافر کی جانب سے شان مسعود کے ولیمے سے قبل قوالی نائٹ کی تصاویر سامنے آئی ہیں جس میں شان کووائٹ سوٹ پر بلیک واسکٹ جبکہ ان کی اہلیہ نیشے کو ڈارک پنک کلر کا خوبصورت لباس پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ شان مسعود کا ولیمہ جمعہ کے روز کراچی میں  ہوگا۔

اس سے قبل شان مسعود نے اپنی دلہن کے حوالے سے بتایا تھا کہ ان کا تعلق پشاور سے ہے اور ان کی نیشے سے پرانی دوستی ہے جو اب بہترین رشتے میں بدل رہی ہے اور وہ بہت زیادہ خوش ہیں کہ انہیں زندگی کا بہترین ساتھی مل رہا ہے۔

شان مسعود کے مطابق نیشے انہیں بہترین انسان کے ساتھ بہترین کرکٹر بننے میں بھی مدد کریں گی کیوں کہ جب سے وہ ان کی لائف میں آئی ہیں ان کے کردار میں بڑا اچھا بدلاؤ آیا ہے۔

مزیدخبریں