پنجاب سمیت مختلف شہروں میں دھند،ٹرینوں اور پروازوں کاشیڈول متاثر

پنجاب سمیت مختلف شہروں میں دھند،ٹرینوں اور پروازوں کاشیڈول متاثر
کیپشن: پنجاب سمیت مختلف شہروں میں دھند،ٹرینوں اور پروازوں کاشیڈول متاثر

ایک نیوز: صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف شہرآج پھر شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث کئی شہروں میں سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

 ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق شدید دھند اور حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ ، لاہور ملتان موٹروے ایم 3 جڑانوالہ تک اور موٹروے ایم 11 لاہور سے سیالکوٹ تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے سے قومی شاہراہوں پربھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

ترجمان موٹرویز نے ڈرائیوار حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر کے لیے جی ٹی روڈ کا استعمال کریں، آہستہ گاڑی چلائیں اور فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔

ترجمان نے عوام سے گھروں میں رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔